دینہ ( نامہ نگار) دینہ میں ایس او پیز پرمکمل عمل درآمد کروایا جائے، تاجر اور شہر ی اس بات کا خاص خیال رکھیں گزشتہ روز میری عدم موجودگی کے باعث انتظامیہ کی طرف سے تاجر وں کے ساتھ ہونیوالی زیادتی پرمعذرت خواہ ہوں آئندہ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی کاروبار حکومت کی ہدایت کے مطابق رات 8بجے تک اجازت دے دی گئی اس خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار محمود نے دینہ پریس کلب کے وفد صدر سید توقیر آصف شاہ ، سرپرست اعلی امجد محمود سیٹھی ، رضوان سیٹھی اور چوہدری محمد افضل سے ملاقات کے دوران کہا کہ شہر کے مسائل پر میری کڑی نظر ہے منگلا روڈ پر کام بہت جلد شروع ہو جائے گا۔
دینہ میں ایس او پیز پرمکمل عمل درآمد کروایا جائے، اسسٹنٹ کمشنر
May 11, 2021