حویلیاں طیارہ حادثہ، دونوں پائلٹوں  کے لائسنس مشکوک نکلے

May 11, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حویلیاں طیارہ حادثے کے دونوں پائلٹس صالح یار جنجوعہ اور احمد منصور جنجوعہ کے لائسنس مشکوک نکلے۔ حویلیاں حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں حویلیاں طیارہ حادثہ کیس میں جمع رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حویلیاں طیارہ حادثے کے دونوں پائلٹس صالح یار جنجوعہ اور احمد منصور جنجوعہ کے لائسنس مشکوک تھے۔ یاد رہے پی کے 661 سات دسمبر 2016ء کو حویلیاں کے پاس گر کر تباہ ہوا تھا۔ حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کپتان اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ بعدازاں گزشتہ سال نومبر میں ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ جاری کی تھی جس میں پی آئی اے انجینئرنگ کی مبینہ غفلت سامنے آئی تھی۔

مزیدخبریں