مارگٹ سرکی کچھ میں سیکیورٹی فورسزپردہشت گردحملے مذمت ہیں،علامہ ڈاکٹر غضنفرعباس

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری علامہ ڈاکٹر غضنفرعباس ملک نے بلوچستان کے علاقے مارگٹ سرکی کچھ میں سیکیورٹی فورسزپردہشت گردحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ردالفسادسے بوکھلائے ہوئے بچے کھچے دہشتگردوں کی کاررستانی ہے،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کیا جائے کالعدم تنظیمیں نئے ناموں سے دندناتی پھر رہی ہیں، دہشت گرد گروپوں اور انکے سرخیلوں و ہمدردوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے ، پور ی پاکستانی قوم دہشتگردی کیخلاف افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن