کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی نوید احمدشیخ کی ہدایت پر تمام اضلاع میں ناجائزمنا فع خوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ اشیا کی دستیابی یقینی بنائیں اور مہنگائی کی روک تھام میں اپنی ذمہ داری پوری کریں پیر کو پھل فروش، دودھ فروش، ،سبزی، مرغی کریانہ ، گوشت ، آٹا، بیکری سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف شہر کے تمام اضلاع کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی مجموعی طور 78 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کر کے ان پر2لاکھ25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ضلع جنوبی میں 15 شرقی میں8 ، وسطی میں21، ملیر میں19 کورنگی میں 7اور کیما ڑی میں8منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔مرغی فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی مجموعی طور پرپندرہ مرغی فروشوںپر 36ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے 16دودھ فروشوں پر 48 ہزار روپے 9 پھل فروشوں پر 7 ہزارروپے ، 10 سبزی والوں پر 5 ہزار ، 11 کریانہ والوں پر 69 ہزارروپے، 6 بیکری والوں پر 18 ہزار اور5 آٹے کے دکانداروں پر 7ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔