کراچی (نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شب قدر پر مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی چڑھائی فرعونیت ہے ، قابض اسرائیل کی بیت المقدس کی بے حرمتی سیکڑوں مسلمانوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، یہودی لابی مذہبی جنونیت میں سب سے بڑی دہشتگردہے، مسلم دنیا میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور انتہا پسندی کو فروغ دینے کیلئے موساد فنڈنگ کر رہی ہے، بیت مقدس پر اسرائیلی ناجائز قبضے کو فوری ختم کرایا جائے ، اقوام متحدہ اور او آئی سی فلسطینی عوام پر مظالم کے خلاف خاموش کیوں ہے، مسلم ممالک بیت المقدس کی توہین اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے خلاف آواز بلند کریں، اسرائیلی فوج کے مسجد اقصیٰ پر حملے ناجائز قبضے کو مضبوط بنانے کی سازش ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا مسلم ممالک کے اتحاد سے ہی بیت المقدس ، کشمیر کو کفر کی طاقتوں سے چھٹکارا دلایا جاسکتا ہے، انہوں کا کہنا تھا کہ شب قدر کی مقدس رات میں مسلمان اللہ رب العزت کی بارگاہ میں عبادت کرتے ہیں اور اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی سازش رچاتی ہیں، ناپاک اور بدبودار پانی کا فلسطینی عوام پر چھڑکائو نے اسرائیل کے ناپاک عزائم کو کھول دیا ہے، طاقت کے نشے میں مست اسرائیل اللہ کے قہر کو آواز نہ دے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور بیت المقدس پر حملے کی اسرائیلی فوج کی شدید مذمت کرتے ہیں۔