شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔ وزیراعظم کے دورہ کوسعودی میڈیا نے بہت زیادہ کوریج دی جو وزیراعظم کی پالیسیوںپربھرپور اعتماد کا مظہر ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی اقامت گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ اس وقت پوری قوم وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے جو انسانیت کی بقاء ،آدمیت کے احترام کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ انہوںنے بیت المقدس میں اسرائیل کے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر بھی وزیراعظم عمران خان نے بڑا دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے ۔ عبادت گاہوں پر حملوں سے بین المذاہب تصادم کے خظرات بڑھ گئے جو کسی بھی طور پر پرامن انسانیت کیلئے نیک شگون نہیں ۔ اس موقع پر چودھری انعام الحق گجر، ملک عامر ڈوگر، شبیر حسین بھٹی ، وحید خان بنگش ،سید محمد علی شاہ ، رانا فہد قیوم ،حافظ محمدرضوان جانی ،ودیگربھی موجودتھے۔
عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے تعلقات مزید مضبوط ہونگے:کنور عمران
May 11, 2021