بھکھی (نامہ نگار)پاکستانی قوم تحریک انصاف کی منفی سیاست سے واقف ہو چکی ہے تاریخ کی کرپشن زدہ حکومت ہونے کے باعث عوام اب ان سے جان چھوٹنے کی دعائیں کررہی ہے عوام کو ریلیف دینا ان کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن ایم این اے سردار عرفان ڈوگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کے باعث تاجر برادری بھی شدید مالی نقصانات کا سامنا کررہی ہے۔ اور ملکی معیشت آئی ایم ایف کو سونپ دی گئی ہے مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا اور چہروں سے مسکراہٹ چھین لی ہے لینڈ شوگر مافیاز ،اور ڈرگ مافیاز کا نظام عام آدمی کا استحصال کررہے ہیں۔
قوم تحریک انصاف کی منفی سیاست سے واقف ہو چکی:سردار عرفان ڈوگر
May 11, 2021