شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ عوام نے حکومت کو ضمنی انتخابات میں آئینہ دکھا دیا ہے اپوزیشن کی ضمنی انتخابات میں مسلسل کامیابیاں اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ عوام نے موجودہ حکومت کومسترد کردیا ہے، عوام اپنے ووٹ سے مسلسل عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف فیصلے سنا رہے ہیں، اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت نے معیشت تباہی کے دھانے تک پہنچا دیا ہے مہنگائی کی وجہ عمران خان کے غلط فیصلے ہیں۔، عمران خان کے آئی ایم ایف کی ہدایت پر عوام سے 1200 ارب روپے کے مزید ٹیکس وصول کرنے کے ہتھکنڈے کو ناکام بنائیں گے۔