حکومتی توجہ مسائل کی بجائے اپوزیشن کو فتح کر نے پر ہے:: اشرف رسول

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ  حکومتی توجہ مسائل کی بجائے اپوزیشن کو فتح کر نے پر ہے سلیکٹڈ حکومت کے پاس اپوزیشن رہنمائوں پر جھوٹے الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں میاں محمد شہباز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے روکنا سفاکی کی انتہا ہے ان پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں تبدیلی کانعرہ لگا نے والے موجودہ حکمرانوں کے عوام کو انصاف ،صحت ،روز گار اورتعلیم و ہنر کے مواقع فراہم کرنے کے تمام دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں ،پچاس لاکھ گھراور ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی کا وعدہ بھی وفا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ،انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی  ناکامیوں کا ملبہ سابقہ حکومت پر ڈالنے کی کوششیں کرتے آئے ہیں مگر عوام انکی کارکردگی سے آگا ہ ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...