پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی : ندیم عباس کاظمی

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ پنجاب میں وسیم اکرم پلس نے صوبے کا ستیا ناس کر دیا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی شہر بھر میں غیر معیاری اشیا فروخت ہورہی ہیں لیکن کوئی بھی ادارہ اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کررہا گوشت، پھلوں اور سبزیوں کی صورتحال سب سے زیادہ تشویش ناک ہے، اپنے ایک بیا ن میں انہوںنے کہا کہ ایک طرف تو دکان دار سرکاری نرخ سے ہٹ کر اپنی مرضی کی قیمت پر چیزیں بیچتے ہیں اور دوسرا غیر معیاری چیزیں بیچی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول اور کوالٹی چیکنگ کے لیے حکومت کے محکمے تو موجود ہیں لیکن ان کی کارکردگی کہیں نظر نہیں آرہی۔، انہوں نے کہا کہ تین سال گزرنے کے بعد تبدیلی کا نعرہ ہوا میں تحلیل ہوچکا ہے،عوام ایک مرتبہ پھر دھوکہ کھا گئے اگر عوام کو حقوق نہ ملے توموجودہ حکمرانوں کا انجام بھی سابقہ حکمرانوں سے مختلف نہیں ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...