کوٹ رادھاکشن(نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم عمران خان کا رمضان میں دورہ سعودی عرب ظاہر کرتاہے کہ عمران خان ریاست مدینہ کے حقیقی داعی ہیں ، پی ٹی آئی کی کامیاب اوربہترین معاشی اصلاحات سے جلد ہی ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا ، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف و اُمیدوار چیئرمین یونین کونسل اولکھ اوتاڑ ڈاکٹر محمد رفیق اولکھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا فیصلہ دراصل خدمت خلق اور عام آدمی تک سہولیات بہم پہنچانا ہے ، میں نے ہمیشہ اہل علاقہ کی بہتری و فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان انتہائی زیرک سیاست دان ہیں ، حکومت جلد معاشی انقلاب لائے گی ۔