مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی قابل مذمت ہے: جمشید بٹ 

May 11, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژنل جنرل سیکر ٹری جمشید ایوب بٹ نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ  میں دوران نماز اسرائیل فوج کی دہشت گردی انتہائی قابل مذمت ہے اقوام عالم مقدس سرزمین پر اسرائیل کی کارروائیاں رکوانے کے لئے آگے آئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی افواج کا بزدلانہ حملہ انتہائی قابل مذمت اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے مقدس سر زمین پر جاری تشدد رکوانے کے لئے اقوام عالم آگے آئیں اور اسرائیل کا ہاتھ روکیں انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے بعد ترک صدر کا اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دینا جرات مندانہ اقدام ہے پاکستانی حکمرانوں کو بھی جرات مندانہ رویہ اپنانا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے سربراہان کو مسلمانوں پر جاری مظالم رکوانے کے لئے ترک صدر جیسی دلیری دکھانا ہوگی اور جرات مندانہ مئوقف اپنانا ہوگا۔

مزیدخبریں