میرپورخاص(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے فلاحی الخدمت فائونڈیشن کے تحت مستحق اور ضرورتمند معذورین میں انکے گھرانے کے لئے ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن تقسیم کی پروقار تقریب گلستان معذورین گاما اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی راشن تقسیم کی تقریب سے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذورافراد کے مسائل، پریشانیوں مشکلات کا احساس کرناانہیں روزگار سمیت تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہچانا اسلامی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے مگر افسوس ہے ریاست نے معاشرے کے معذور افراد کو بے یارو مددگار چھوڑ رکھا ہے معذور طبقہ انتہائی کسمپرسی کا شکار ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن ایسے ہی محروم و مجبور طبقات کی داد رسی و مددکا فریضہ بلاکسی رنگ ونسل و مذہب سرانجام دے رہی ہے۔ تقریب سے صدر الخدمت فائونڈیشن نادر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے کرونا لاک ڈائون کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے معذورین میں ان کی ضرورتوں کا خیال کرتے ہوئے راشن تقسیم کیا ہے اور انشائاللہ اپنی بساط کے مطابق آئندہ بھی مستحق اور ضرورتمند معذورین کی ریلیف کی کوششیں جاری رکھے گی۔ اس موقع پر گلستان معذورین کے صدر قمرالدین ملک نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن نے عید کے موقع پر مستحق اور ضرورتمند معذور افراد میں راشن تقسیم کرکے ان کے گھرانوں کی خوشیوں کو دوبالا کیا ہم شکریہ ادا کرتے کہ معذورین کی مجبوریوں کا احساس کرتے ہوئے ان کی مدد کی۔تقریب میں پریس سیکریٹری جماعت اسلامی میرپورخاص عبدالرشید شیخ ندیم غوری اور جنرل سیکریٹری گلستان معذورین علی نواز سورہیو سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔