حقوق العباد کے بارے روزے آخرت پوچھا جائیگا: نعیم بشیر 

May 11, 2021

جہلم(نامہ نگار)جہلم تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ مغل ویلفیئر فورم کی جانب سے سرپرست اعلیٰ میاں نعیم بشیر مغل ، نوید طالب مغل ، انچارج رمضان راشن کمیٹی ،ہمراہ فنانس سیکرٹری مغل ویلفیئر فورم مرزا ندیم فاروق بیگ، کامران محبوب مغل انچارج خریداری مارکیٹ کمیٹی ،ندیم مغل بانی چیف کوارڈینٹر تنظیم مغلیہ جہلم نے المدد فری دسترخوان کا دورہ کیا اس موقع پر میاں نعیم بشیر نے المدد دسترخوان کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد ساجد کی خدمات کو سراہا انہوںنے کہا کہ حقوق العباد کے بارے میں روزے آخرت پوچھا جائے گا ، حقوق اللہ دراصل وہ معاملہ ہے جو بندے اور اللہ کے درمیان ہے ، اللہ بہت بڑا غفورالرحیم ہے جبکہ اصل معاملات حقوق العباد ہیں جس کے بارے بندے کو بندے کے سامنے جوابد ہ ہونا پڑے گا،تنظیم مغلیہ، مغل ویلفیئر فورم کے عہدیداران نے المدد دسترخوان کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد ساجد کو خشک راشن اور نقد رقم فراہم کی اور آئندہ بھی تنظیم مغلیہ کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

مزیدخبریں