حدیبیہ پیپر ملز کیس پاناما کیس سے بڑی کہانی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کو پاناما پیپرز سے بڑی کہانی قرار دیا ہے،ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ حدیبیہ پیپرملز کیس تقریبا 1242ملین روپے کے فراڈ کی کہانی ہے اور یہ کیس بلحاظ حجم پانامہ پیپرز کیس سے بڑی کہانی ہے، اس کی ابتدا 2000 میں ہوئی جب نیب نے حدیبیہ پیپرز کےخلاف ریفرنس دائرکیا، نیب نے نشاندہی کی کہ شریف خاندان نے ریاستی و حکومتی اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکی، کیس احتساب عدالت میں آیا تو شریف فیملی ڈیل کرکے سعودی عرب چلی گئی،انہوں نے کہا کہ 9/2008میں معاملہ دوبارہ اٹھایا توپیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے مک مکا نے کیس پھر رکوا دیا، کہا گیا کیس نہیں چل سکتا چیئرمین نیب کے دستخط نہیں ہیں، کارروائی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کی گئی تو 2 رکنی بینچ نے منقسم فیصلہ سنایا، ریفری جج نے مقدمہ بندکرنے کی رائے کی حمایت کی تو مقدمہ 2014میں بندکردیا گیا،فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اتنی تفصیلی تفتیش کے بعد اس کیس کا ایک دن بھی عدالتی ٹرائل نہیں ہوا، کیس بند کرنےکا فیصلہ دینے والے جج صاحب کے بھی بیرون ملک اثاثوں کا انکشاف سامنے آیا لیکن بدقسمتی سے ان جج صاحب کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی، امید ہے عدلیہ ان ججوں پر کارروائی کرے گی جنہوں نے شریف فیملی کی معاونت کی، انصاف کا تقاضا ہے کہ تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں،وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس مقدمے میں اب کچھ نئے حقائق بھی سامنے آئے ہیں جن پر تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن