بھارت میں کورونا مریضوں کی لاشیں دریا سے برآمد، علاقے میں خوف و ہراس

بھارت میں کورونا مریضوں کی لاشیں دریا سے برآمد ہوئیں، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،ریاست بہار میں 40سے زائد لاشیں تیرتی ہوئی دریائے گنگا کے کنارے پر پہنچ گئیں، جنہیں اتر پردیش سے دریا میں ڈالا گیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ یہ ان کورونا مریضوں کی لاشیں ہیں جنہیں شمشان گھاٹ میں جگہ نہ ملنے پر لواحقین نے دریا میں ڈال دیا تھا،سات سے دس دن تک سمندر میں رہنے سے لاشیں پھول چکی ہیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ لاشوں کی تعداد سو سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن