یونین کونسل قبہ شیرخان کے کونسلر اور چیئرمین بلامقابلہ منتخب

نصیر آباد (نامہ نگار)نصیرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگیا توڑ جوڑ  جاری ہے تاہم  حکومتی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہے  یونین کونسل 21 قبہ شیرخان غربی سے تمام کونسلروں سمیت وحید احمد مینگل یوسی چیئرمین منتخب ہوگئے بلامقابلہ چیئرمین ہونے کی خوشی میں وحید احمد مینگل بلوچستان عوامی پارٹی کے سنیئرنائب صدرسابق صوبائی وزیرمیرعبدالغفورلہڑی کو ہارپہناکرمٹھائی کھلایا گیا ۔اس موقع پرخان محمد مینگل حافظ بلال بنگلزئی سنجیت کمار بھی موجود ہیں۔ میرعبدالغفور لہڑی نے  کہا کہ ڈسٹرکٹ نصیرآباد میں بلدیاتی الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوران ابتک یونین کونسلوں سے سب سے زیادہ بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں یہ سب بی اے پی کے سپورٹرز اور ہماری ٹیم میں شامل قبائلی معتبرین اور معززین کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن