گوادر(بیورو رپورٹ) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاست میں دہرے معیار کی قائل نہیں۔ عوام کو لفاظی نعروں اور مکر و فریب سے بہلایا نہیں جاسکتا۔ نچلی سطح پر اختیارات کی مکمل منتقلی سے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں کارکنوں اور بلدیاتی امیدواروں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اجتماع سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سینیٹر کہدہ اکرم دشتی، نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکریٹری حاجی فدا حسین دشتی، سابقہ جسٹس شکیل احمد بلوچ، واجہ ابوالحسن، نثار بزنجو، ڈاکٹر نور بلوچ، اشرف حسین، ضلعی صدر فیض نگوری، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر محسن بھٹو، سینئر رہنماؤں اسحاق محمود، اکرم رمضان اور نیشنل پارٹی تحصیل گوادر کے صدر ناگمان بلوچ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں اور پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت ہے ۔