گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)نواز شریف نے سب کو لندن بلالیا ہے اب ان کے اندر بہت بڑی دراڑ پڑنے جارہی ہے،عمران خان کال دیں تو سب لوگوں نے اسلام آباد کی طرف رخ کرنا ہے کیونکہ یہ سفر اسلام آباد کا نہیں بلکہ پرانے پاکستان سے آزاد پاکستان تک کاہوگا۔ابرار الحق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سب کو لندن بلالیا ہے اب ان کے اندر بہت بڑی دراڑ پڑنے جارہی ہے کیونکہ شہباز شریف وزیر اعظم کی کرسی چھوڑنا نہیں چاہ رہے اورنواز شریف کہتے ہیں تو میری سیٹ پر پکا ہو کر بیٹھ گیا ہے ان خیالات کا اظہارابرار الحق نے 18 مئی کو گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسہ کے حوالے سے کارکنوں سے ملاقات اور سابق ایم پی اے چوہدری طارق گجر کے ڈیرے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کہ سب نے دیکھا کس طرح ایک عوامی حکومت کو ہٹا کر ایک امپورٹڈ حکومت بنائی گئی اورجس طرح رات کو عدالتیں کھولیں اوروہ خط جس کی امریکہ کے چینل سے بعد میں تصدیق بھی ہو گئی سب نے دیکھا اب کوئی وجہ نہیں رہ گئی کہ ان کی طرف دوبارہ دیکھا جائے ابرار الحق نے کہاکہ عمران خان کال دیں تو سب لوگوں نے اسلام آباد کی طرف رخ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کا سوچے بھی نہ پی ٹی آئی کارکن گرفتاریوں سے گبھرانے والے نہیں 18مئی کو گوجرانوالہ میں عمران خان کے جلسہ کو کامیاب کروائیں گے اس موقع پر چوہدری سعید گجر، سید حسن جعفری اور دیگر بھی موجود تھے۔