کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوی) موجودہ اورسابق حکومتیں چور اور لٹیروں پر مشتمل ہیں ، سابق حکومت نے امریکہ کی غلامی سے نکلنے کی بات کی اور پاکستان آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے والوں کے پاس کوئی روڈ میپ نہ تھا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر الوری نے جامعہ بلھے شاہ میں جمعیت علماء پاکستان تحصیل کوٹ رادھاکشن کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی، مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر جاوید اعوان، صوبائی صدر حافظ نصیر نورانی ، نعیم جاوید، علامہ ارتضیٰ نورانی، مولانا ارشاد حسین ، حافظ جمشید علی سعیدی، یوسف آرائیں، حافظ شاہد رسول نے بھی شرکائے عید ملن پارٹی سے بات چیت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر الوری نے مزید کہا کہ جمعیت علماء پاکستان نظام مصطفی ؐ کانفاذ اور مقام مصطفی ؐ کا تحفظ چاہتی ہے اور اس کیلئے ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر کام کررہی ہے ۔