کراچی ( کامرس رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان نے چارٹرڈ اکائونٹنٹس طلباء کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے کے لئے انسٹیٹوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان(آئی سی اے پی) کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔یہ شراکت داری این بی پی کے پائیدار اور جامع ترقی کے لئے قومی بینک کے وژن کی عکاس ہے۔سرٹیفائیڈ ٹریننگ آرگنائزیشن آوٹ سائیڈ پریکٹس (ٹی او او پی) کے طور پر نیشنل بینک آف پاکستان چارٹرڈ اکائونٹنٹ تربیتی پروگرام کا آغازکررہاہے تاکہ نوجوانوں کوآئی سی اے پی کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی اہلیت کے مطابق پیشہ وارانہ تربیت کی تین سے چار سالہ مدت کے لیے تربیتی معاہدے میں شامل کیا جاسکے۔اس پروگرام کے ساتھ این بی پی کا مقصد مالیاتی شعبوں سے متعلق تربیت اور تیاری کے ذریعے نوجوانوں کے لئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ کے ساتھ ساتھ انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے کیونکہ نوجوان قوم کے رہنماہ اور مستقبل ہیں۔ اس تربیتی پروگرام کے فوائد میں تربیت یافتہ افراد کی مختلف اداروں میں روٹیشن کی بنیاد پرتعیناتی شامل ہے۔این بی پی تین ماہ کے معاہدہ کے دوران ماہانہ وظیفہ دے گا اس کے علاوہ مستحق ٹرینی کو مطالعاتی مواد اور امتحانی فیس کے اخراجات کی ریمبرسمنٹ کے ذریعے معاونت بھی فراہم کرے گا۔پروگرام کے لئے خواہشمند امیدوار دیے گئے انٹر نیٹ لنک پر 31مئی 2022 تک در خواستیں بھیج سکتے ہیں۔ حالیہ سالوں میں این بی پی نے مختلف کاروباری شعبوں میں اپنی حکمت عملی میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور حصص یافتگان کو کارکردگی فراہم کرنے کے لیے مضبوط بیلنس شیٹ رکھتے ہوئے معیشت میں اپنا کردار ادا کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ فنانشل انسٹی ٹیوٹ کو مستحکم رکھنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ کاروباری عمل اورصارفین کو دی جانے والی سروس کے معیار میں مثال قایم کیا جا سکے
نیشنل بینک کا انسٹیٹوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس کیساتھ اشتراک
May 11, 2022