ڈالر کی قدر 189روپے 50پیسے کی بلندی پر پہنچ گئی

کراچی (کامرس رپورٹر ) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر مزید گر گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر188روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر189روپے سے تجاوز کر چکا ہے اور بلندیوں کا نیا ریکارڈ بننے کے قریب ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.10روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 187.60روپے سے بڑھ کر188.80روپے اور قیمت فروخت 187.80روپے سے بڑھ کر188.90روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں1روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 187.50روپے سے بڑھ کر188.50روپے اور قیمت فروخت 188.50روپے سے بڑھ کر189.50روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خریدمیں1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 196روپے سے بڑھ کر197روپے ہو گئی جبکہ 1.50روپے  اضافے سے یورو کی قیمت فروخت198روپے سے بڑھ کر199.50روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 231روپے سے بڑھ کر232روپے اور قیمت فروخت235روپے سے بڑھ کر236روپے ہو گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...