لاہور (جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ کا ٹھکانہ گورنر ہاؤس نہیں جیل یا پاگل خانہ ہے، گورنر پنجاب کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی بھی چند دن کے مہمان ہیں۔ اپنے ایک بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کے آئینی عہدوں پر بیٹھے آئین شکن ذلیل و رسوا ہوکر نکل رہے ہیں۔ صدرمملکت کو بنی گالہ کی بجائے دستورپاکستان سے وفادار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے، صدر ایڈوائس پر عمل پیرا ہونے کے مکمل پابند ہیں،صاف و شفاف جمہوری نظام کی حوصلہ افزائی سے ہی پاکستان کے مسائل حل ہونگے۔