اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے امریکی ناظم الامور انجیلا الیگرنے الوداعی ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی سے متعلق امور زیر غور آئے ،احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات کو اقتصادی، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں فروغ دینا ہے؛ امریکی جامعات کا ترقی کے شعبہ میں کردار انتہائی اہم ہے ،امریکی جامعات میں پاکستانی نوجوانوں کے لئے پاک امریکہ نالج کاریڈور شروع کیا ہے ،پاکستانی طالبعلموں کے لئے امریکی ویزوں کی سہولت بڑھنی چائیے ،پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پہ ہی مظبوط ہو سکتے ہیںہماری ترجیح ٹیکنالوجی شعبہ میں امریکی سرمایہ کاری حاصل کرنا ہے ،امریکی کمپنیاں پاکستان کی ہونہار افرادی قوت کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں،امریکی ناظم الامور نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں مذید تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت بلوچستان میں اعلی تعلیمی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں ایچ ای سی کے عہدہداران نے شرکت کی ،احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان میں یونیورسٹیز کے لئے پانچ ہزار نئے سکالر شپس کی سکیم تیار کی جائے ،بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے اعلی مواقع فراہم کئے جائیں گے،سکالرشپس پروگرامز میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے ،بلوچستان میں وفاقی حکومت کے تحت زیر تعمیر جامعات کو جلد مکمل کیا جائے ،زیر تعمیر جامعات کے منصوبوں میں کوالٹی پہ سمجھوتہ نہیں ہو گا ،بلوچستان کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انکو قومی دھارے میں شامل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔