پٹنہ (اے پی پی) بھارت میں مسلم دشمنی کے رجحان میں اضافے کے دوران ریاست بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر نے کہا کہ مسلمانوں کو ’’راون‘‘ کی طرح زندہ جلا دینا چاہئے۔ بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی یونٹ نے بقول اس کے مسلمانوں کی غلامی کی علامت والی سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی بی جے پی کے سربراہ آدیش گپتا نے نئی دہلی میونسپل کارپوریشن کو خط لکھ کر تغلق روڈ، اکبر روڈ، اورنگ زیب لین، ہمایوں روڈ اور شاہجہاں روڈ کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔