پہلوانوں کے شہر میں کپتان کا بھر پور ویلکم کریں گے: ارقم خاں،خالد لون

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے18مئی کو ہونیوالے گوجرانوالہ جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کی جانب سے انتظامیہ کو باقاعدہ تحریری درخواست دے دی گئی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین و سابق وزیر اعظم عمران خان 18مئی کو گوجرانوالہ میں جلسہ کریں گے جلسہ کی اجازت کیلئے تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں ارقم خاں ، سٹی صدر خالد عزیز لون ، سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق گجر ، چوہدری صدیق مہر ، رضوان اسلم بٹ ، شکیلہ سلیم رانا ایڈووکیٹ و دیگر کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسین رضا چوہدری کو درخواست دے دی گئی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 18مئی کو ہونیوالے جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں پہلوانوں کے شہر میں کپتان کا بھر پور طریقہ سے ویلکم کریں گے گوجرانوالہ شہر عمران خان کے چاہنے والوں کا شہر ہے جس کا ثبوت 18مئی کے جلسہ میں سامنے آجائے گا پی ٹی آئی بڑا پاور شو کر کے مخالفین کی زبانیں بند کر دے گی گوجرانوالہ کو ن لیگ کا قلعہ کہنے والے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ گوجرانوالہ کے باشعور عوام اپنے کپتان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ۔

ای پیپر دی نیشن