کامونکی(نمائندہ خصوصی)تحمل برداشت رواداری اور بھائی چارے کا فروغ اولیاء کی تعلیمات کا خاصہ ہے آج اولیاء کرام کی تعلیمات کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار مذہبی سکالر پیر احسن القادری البغدادی نے گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ برصغیر میں اسلام اولیاء کرام اور بزرگان دین کے توسط سے پھیلا، اللہ کے ان نیک بندوں نے اسلام کے لافانی پیغام کو آگے بڑھایا۔انہوں نے کہاکہ اولیاء کرام کے آستانے فیض کا سرچشمہ ہیں جہاں آکر دلی سکون ملتا ہے، اولیاء کرام نے علم اور خدمت کے ذریعے دین پھیلایا، ان کا پیغام سنت رسول ? کی ترجمانی ہے انہوں نے کہاکہ جتنا ہم اسوہ حسنہ پر عمل کرینگے اتنا ہی ہم اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکیں گے،احکامات الٰہی اوراطاعت مصطفی سے دوری کے باعث معاشرہ بگاڑ کا شکارہے اسلام بندگی،اطاعت اور خیر خواہی کا دین ہے،انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کیلئے اجتماعی اور انفرادی سطح پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔