ڈائریکٹر منہاج القران فوڈ بینک راہوالی حامد محمود بٹ کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)منہاج القران انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی طرف سے ڈائریکٹر منہاج القران فوڈ بینک راہوالی حامد محمود بٹ کو آسٹریلیا میں ادارہ کی طرف سے شاندار اور مثالی دینی و فلاحی خدمات انجام دینے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ منہاج القران انٹرنیشنل کی طرف سے شہر اعتکاف میں گذشتہ روز منعقدہ تقریب کے موقع پر یہ اعزاز دیا گیا جس میں صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ادارہ منہاج القران کی طرف سے اسلامی تعلیمات کی تبلیغ، علوم، فلاح، اصلاح، احوالِ سیاست وغیرہ پر مخلوق خدا کی خدمت میں مصروف عمل یہ نوجوان دیار غیر کے غیر مسلم ممالک میں اسلامی تعلیمات پھیلانے اور نوجوان نسل کی اصلاح و تربیت کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیںکیوں کہ منہاج القران انٹرنیشنل کے لیے پاکستان سمیت دیار غیر میں دینی خدمات انجام دینا ایک بہت بڑا چیلنج ہونے کے ساتھ بہت بڑی سعادت بھی ہے ادارہ کی دعوتی دینی تعلیمی تربیتی مساعی اور خدمات سے مستفید ہونے والوں کی تعداد اب لاکھوں میں پہنچ چکی ۔اس موقع پر حامد محمود بٹ نے کہا کہ منہاج القران انٹرنیشنل سے فارغ التحصیل اور تربیت یافتہ یہ نوجوان شیخ القران ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں اس وقت مشرق وسطیٰ، جنوبی و سنٹرل ایشیا، برطانیہ، سائوتھ افریقہ، یورپ اور امریکہ سمیت دنیا کے چپے چپے میں تعلیمات مصطفی کا پرچم بلند کررہے ہیں۔   

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...