لاہور ( خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و ترجمان نوراللہ صدیقی نے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ترجمان نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے قائد کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جنہیں مسترد کرتے ہیں۔