پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں: زاہد پرویز

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر حکومتی نرخوں سے زائد وصولی ، ذخیرہ اندوزی اور نرخ نامے واضح جگہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میںسخت کریک ڈائون کا آغاز کیا جارہاہے،آ ٹا،چینی ،پولٹری،کھادو دیگر اشیائے خورونوش کی مقررکردہ قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کریانہ ،پولٹری،کھاد ڈیلرز اور فلورملز انتظامیہ کے ساتھ مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن