لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سرپرست اعلیٰ مولانا میاں محمد اجمل قادری نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران اورکشمکش کاحل آئین و قانون کی مکمل پاسداری اور اس پر عملدرآمد اورصبروتحمل اورحکمت عملی سے کام لیناہے۔ مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان اورمرکز اہل حق شیرانوالہ لاہور سیاسی خلفشار میں اپنا منفرد اندازرکھتے ہیں ہم نے مو جودہ سیاسی بحران میں کسی کی حمایت یامخالفت نہیں کی۔ مرکزی جمعیت علماء اسلام کوبعض سیاسی جماعتیںملکی حالات پر باہمی مشاورت کی دعوت دیتی رہتی ہیں اور ہم لوگوں کے ساتھ سیاسی امورمیں مشاورت کیلئے شرکت کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم اداروںکو پاکستان کی بقاء کاضامن سمجھتے ہیں اوریہ چاہتے ہیں کہ اداروں کی حرمت ہرحال میں برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ روضہ رسولؐ تقدس کی پامالی اورمسجد نبوی شریف کی بے حرمتی کرنے والے دنیا میںہی نشان عبرت اورآ خرت میں اللہ کی پکڑ میں ضرور آئیںگے۔
سیاسی بحران کا حل آئین و قانونی کی مکمل پاسداری کرنا ہے: اجمل قادری
May 11, 2022