راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل نے تمام انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ شادی ہالوں میںکھانوں میں ون ڈش کی حکومتی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے جائیںانہوں نے ایک مراسلہ میں انہوں نے ڈویژن کے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ شادی ہالز، مارکیز اور عوام کو ون ڈش پر پابندی کے بارے میں آگاہی بھی دی جائے کمشنر نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ون ڈش کی پابندی کیلئے شادی ہالز اور مارکیز پر چھاپے بھی مارے جائیں اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں اور گرفتاریاں بھی عمل لائی جائیں۔
ون ڈش کی پابندی پر عمل درآمد کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے جائیں، نورالامین مینگل
May 11, 2022