بڑھتی ہوئی آبادی سے نبردآزما ہونے کیلئے سب کو مل کام کرنا ہوگا،  طاہر فاروق



 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)بڑہتی ہوئی آبادی ملک بڑا مسئلہ ہے جس سے نبردآزما ہونے کیلئے سب کو مل کام کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی جانب سے ایس ایم ڈی فلوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے اضلاع کی طرح راولپنڈی میں بھی ایس ایم ڈی فلوٹ شہر بھر میں گھوم کر عوام کو بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل سے علما کرام کے پیغامات اور مختلف نوعیت کے آبادی سے متعلقہ شارٹ فلموں کے ذریعہ آگاہی دے گی ۔ اس موقع پر ضلعی آفیسر بہبود آبادی شیریں سخن نے کہاکہ بلا شبہ کسی بھی ملک کیلئے بڑھتی ہوئی آبادی سے بہت سی مشکلات پیدا ہو رہی ہے ۔ ان مسائل سے آگاہی اور ان کے تدارک کیلئے محکمہ بہبود آبادی پنجاب نے آگاہی مہم شروع کی ہے تاکہ ویلفیئر آفیسرسی اینڈ ٹی  اظہر محمود بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن