4پنجاب اسمبلی، پی ٹی وی سپورٹس  میں گھپلے، صحت کارڈ کی تشہیر کی تفصیلات سامنے لانے کی قراردادجمع 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پی ٹی وی سپورٹس میں مبینہ طور پر اربوں روپے گھپلے کا کیس نیب کو فوری طور پر بھجوانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کر دی گئی ۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان ٹیلی ویژن سپورٹس کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے سامنے آئے ہیں،اربوں روپے من پسند کمپنیوں کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔گھپلوں کا کیس نیب کو فوری بھیجا جائے۔علاوہ ازیں صحت کارڈ کی تشہیر سمیت تمام تفصیلات قوم کے سامنے لانے کے مطالبے کی قرارداد بھی جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ صحت کارڈ کے ذریعے لاہور کے پانچ پرائیویٹ ہسپتالوں کو بڑا مالی فائدہ پہنچانے کا اطلاعات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...