جیل میں صرف ایک سہولت مانگی  پڑھنے کیلئے روزنامہ نوائے وقت دیا جائے،راشد شفیق

May 11, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری سیاسی انتقام تھا لیکن میں اپنے قائدین عمران خان اور شیخ رشید احمد کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ رہوں گا اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گاجیلیں گرفتاریاں ہمیں اپنے عوام سے دور نہیں رکھ سکتیں مجھے جیل میں پانچ دن تک مسلسل قید تنہائی میں رکھا گیامجھے کوئی سہولت نہ ملی لیکن میں نے جیل میں صرف ایک سہولت کی درخواست کی کہ مجھے پڑھنے کیلئے روزنامہ نوائے وقت دیا جائے کیونکہ نوائے وقت پڑھے بغیر میرا دن ہی نہیں گذرتا جیل میں غریب اور پریشان حال قیدیوں نے مجھے پہلے دن بھی محبت دی اور رہائی پر بھی ان سے محبت ملی مجھے جیل میں گھر سے کھانے کی سہولت نہیں دی گئی لال حویلی میں نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے حکومت نے جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ حکومت کی یہ چال ناکامی سے دو چار ہوئی ہے جب مجھے ائرپورٹ پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا تو مجھے کہا گیا کہ فیصل آباد بھیجیں گے لیکن بعد میں مجھے فتح جنگ تھانے میں منتقل کیا گیا اٹک جیل میں دوران اسیری میجر طاہر صادق ایم این اے نے میرا بہت خیال رکھا میں اٹک کے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا دل سے شکرگذار ہوں۔   
راشد شفیق

مزیدخبریں