کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے سندھ مدرستہ الاسلام اسکول کے سابق استاد اور ایس ایم آی یو کے ملازم عبدالعزیز کے والد محمد اسماعیل ہنگورو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وہ منگل کو 68 سال کی عمر میں علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنگورو ایک بہترین اور مخلص استاد تھے جنہوں نے ایمانداری اور لگن سے سندھ مدرستہ الاسلام کی خدمت کی۔ ایس ایم آی یو کا انتظامی عملہ، اساتذہ اور ایس ایم آی یو ماڈل اسکول کے دیگر ملازمین نے مرحوم کے گھر ہنگور آباد لیاری میں جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔