اسلام آباد(آئی ا ین پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت عملی طور پر ملک میں کوئی حکومت نظر نہیں آ رہی، معاشی ٹیم کا پلان 7 پردوں میں چھپا ہے، سرمایہ کار سرمایہ نکال رہے ہیں، روشن ڈیجیٹل سے اوورسیز پاکستانی اپنی رقوم نکلوا رہے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب جیسے صوبے میں ایک انتظامی بحران ہے، وزرا عوام میں نکل نہیں سکتے۔
فواد چودھری