رمضان المبارک کے اختتام کے باوجودجامعہ کراچی کی تمام کینٹین بند 

May 11, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) رمضان المبارک کے اختتام کے باوجودجامعہ کراچی کی تمام کینٹینز بند ہیں البتہ کیمپس میں رہائش پذیر افراد کے لیے دو ہوٹل، صوفی ہوٹل اور مجید ہوٹل کھلنا شروع ہوچکے ہیں۔ خیال ہے کہ مرکزی طعام گاہسمیت 30 چھوٹی بڑی کینٹینزگذشتہ دنوں ہونے والیخود کش حملے کے تناظر میں سیکیورٹی بنیادوں پر بند ہیں جس کے سبب کھانے پینے کی اشیا ناپید ہوچکی ہیں۔ اس بندش سے کم و بیش چھ گھنٹے جامعہ میں گذارنے والے ہزروں طلبا و طالبات بھوکے پیاسے رہنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب جامعہ کراچی میں داخلہ کے لئے اسٹوڈینٹس و اسٹاف کارڈ لازمی قرار دیئے جانے کے بعد دوسرے روز بھی سلور جوبلی گیٹ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں نظرآئیں جبکہ طلبہ  ہی نہیں بلکہ جامعہ کراچی کا اسٹاف اور ر طلبہ و اساتذہ کی سہولت کے لیے موجود بینکوں اور پوسٹ آفس کے عملہ کوبھی اپنا کارڈ چیک کرانے کے لیے قطاروں میں کھڑا رہنا پڑا۔ 

مزیدخبریں