لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے سائوتھ ایشین جونیئر کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل جیت لیا۔مالدیپ میں جاری چیمپئن شپ کے فیصلہ کن معرکے میں قومی انڈر 15 کھلاڑیوں کوبھارت کے ہاتھوں تین صفر سے ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔بھارت نے گولڈ میڈل حاصل کیا، پاکستانی ٹیم کے حصے میں سلور میڈل آیا،اس سے پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش کے خلاف تین صفر سے کامیابی سمیٹی۔ٹیم ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل کے پہلے میچ میں پاکستان کے محمد احمد نے بنگلہ دیش کے عبدالحسیب کو تین ایک سیٹ سے مات دی، دوسرے میچ میں پاکستان ہی کے عباس نے بنگلہ دیشی کھلاڑی نفیس اقبال کو تین ایک سیٹ سے ہرایا جبکہ محمد احمد اور عباس پر مشتمل جوڑی نے بھی اپنا میچ جیت کر تین صفر سے مات دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔بنگلہ دیش نے جنوبی ایشیائی جونیئر اور کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی تاریخ میں پہلی بار سونے کا تمغہ جیت لیا کیونکہ مالدیپ کے مالے میں لڑکوں کی انڈر 19 ٹیم کے فائنل میں بنگلہ دیش نے سری لنکن کو 3-2 سے شکست دی۔بنگلہ دیش کی ٹیم جس میں محتسین احمد ردائے، رامہم لائن بوم اور نفیس اقبال شامل تھے نے ابتدائی طور پر پانچ میچوں کے میچ میں 2-0 سے برتری حاصل کی ۔ فیصلہ کن میچ میں بنگلہ دیش کے قومی چیمپئن رائیڈوئے نے 11-9، 13-11، 9-11 اور 11-6 سے جیت کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
ساؤتھ ایشین جونیئر کیڈٹ ٹیبل ٹینس ‘ پاکستان کا سلور میڈل
May 11, 2022