لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی لگائیں: صدر لاہور چیمبر کا وزیراعظم کو خط

May 11, 2022

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر لاہور ایوان صنعت و تجارت نعمان کبیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں کہا ہے کہ لگژری آئٹمز کی درآمدات پر پابندی لگائی جائے۔ آئل امپورٹ بل پر قابو پانے کیلئے خصوصی حکمت عملی مرتب کرنا ہو گی۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران آئل درآمدات 14.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ تمام سرکاری اور نجی شعبے کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رکھے جائیں۔ اتوار کو مکمل پٹرول فری دن منایا جائے۔ پٹرول کی قیمت بڑھا کر صرف موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دیں۔
صدر لاہور چیمبر

مزیدخبریں