لاہور+ اسلام آباد (خصوصہ نامہ نگار+ نامہ نگار) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دوست اسلامی عرب ممالک نے پاکستان کو کبھی مایوس نہیں کیا،سیاسی و مذہبی رہنما اور ذرائع ابلاغ بغیر تحقیق تبصروں سے گریز کریں ، مسجد نبوی کے واقعہ پر سعودی عرب کی حکومت اپنے قواعد کے مطابق کارروائی کر رہی ہے ، مسجد نبوی ؓ کے واقعہ نے پاکستان کو پوری دنیا میں شرمندہ کیا ہے، توہین رسالت و توہین مقدسات کی درخواستوں اور ایف آئی آرز کے حوالے سے حقائق اور سچ کے مطابق کارروائی ہو گی ، افسوسناک المیہ ہے کہ سیاسی و ذاتی مقاصد کیلئے مذہب کا استعمال کیا جاتا ہے ۔سعودی عرب روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور چین نے پاکستان کے ساتھ پہلے بھی تعاون کیا ہے ، اب بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی دعوت پر وہ سعودی عرب جا رہے ہیں جہاں وہ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور پاکستانیوں کے مسائل کے سلسلہ میں سعودی عرب کے اہم ذمہ داران سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
حافظ طاہر اشرفی