ہالانی(نامہ نگار)پاکستان راہ حق پارٹی ضلع نوشہروفیروز کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد،بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا، الفردوس مسجد نوشہروفیروز میں ضلعی رہنماؤں مولانا عبدالاحد پھل،مولانا نعمت اللہ فاروقی مفتی الطاف دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضلع نوشہروفیروز کی ہرٹاؤن اور تمام یونین کونسل میں امیدوار کھڑے کیئے جائیں گے۔ مخالفین کاہر نشست پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور غلامان صحابہ و اہل بیت کی مکمل حمایت اور اخلاقی مدد کرینگے اوراللہ سے امید رکھتے ہیں کہ عنقریب پاکستان سے سماجی برائیوں کا خاتمہ ہوکر رہے گا۔