جعلی کاغذات بنواکر اراضی  پر قبضہ کرلیا‘ نہال خاتون


سکھر(بیورو رپورٹ)زمین پر قبضے کے خلاف ٹھری میرواہ کی مکین کیریو برادری سے تعلق رکھنے والے مسمات نہال خاتون،رحیماں بی بی ،منظور نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ  ملزمان عبدالغفار ،اعجاز ہالیپوٹو ،اللہ بچاؤ کیریو ،اللہ بخش کیریو نے ہماری زمین کے جعلی دستاویزات تیار کرکے زمین پر غیر قانونی قبضہ کرلیا شکایات پر ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر ملوث افراد کے خلاف کاروائی سمیت زمین واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن