ملتان (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب کی مالی معاونت اور ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے مورخہ 10 مئی 2022 کو ایگری انٹرن شپ پروگرام کے تحت ایک انٹرنیز کانفرنس منعقد کی گئی۔ پروگرام میں زرعی یونیورسٹی ملتان کے زیر سرپرستی چار تحصیلوں جن میں ہارون آباد، کروڑ لعل عیسن، بوریوالہ اور کوٹ ادو شامل تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروجیکٹ ڈائریکٹر وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹرآصف علی نے زرعی گریجوایٹس میں کامیابی کی اسناد تقسیم کیں اور سْپروائزرز کی پذیرائی کے لیئے شیلڈز دی گئیں۔ شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ‘ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق کے علاوہ سپروائزر شامل تھے۔