نہروں کی بندش سے فصلیں تباہ حکمران کرسیوں کی بندر بانٹ میں مصروف ‘ واصف مظہر 

May 11, 2022


مخدوم رشید‘ بند بوسن (نامہ نگار‘ خبر نگار ) امپورٹڈ حکومت گرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے چولستان میں موت رقص کر رہی ہے پورا جنوبی پنجاب پانی کی کمی کا شکار ہے لیکن امپورٹڈ حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ‘ایم پی اے ملک واصف مظہر راں نے یونین کونسل کوٹھے والا موضع اعظم ہانس میں ملک رمضان راں کے ڈیرے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب زرعی علاقہ ہے اور پورے ملک کی خوراک کا دارومدار اسی خطے سے ہے نہروں کی بندش اور پانی کی کمی سے فصلیں تباہ ہو رہی ہیں حکمران کرسیوں کی بندر بانٹ میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر آزادی لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو پورا ملک کا پہیہ جام کر دیں گے اس موقع پر ملک کاشف مظہر راں۔مہر ظہور سرسانہ۔مہر رضوان سرسانہ۔مرزا رضوان بیگ۔انور ندیم راں۔مظفر اقبال زرگر ودیگر موجود تھے

مزیدخبریں