افغانسان میں  داعش سے وابستہ 63 عسکریت پسندوں نے  ہتھیار ڈال دیئے


لاہور(نوائے وقت رپوٹ)افغانستان  کے  مشرق میں  داعش( آئی ایس)سے وابستہ کل 63 عسکریت پسندوں نے  ہتھیار ڈال دیئے اور خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔منگل کو جاری  کردہ  سرکاری بیان  کے مطابق  ہتھیار ڈالنے والے باغیوں کو  ان کے ماضی میں کی گئی سرگرمیوں پر  معافی دی گئی ہے، اگر سابقہ عسکریت پسندوں نے آئندہ قانون کی خلاف ورزی کی  اور علاقے میں امن کے  مسائل پیدا کئے تو انہیں متعدد سزائیں دی جائیں گی۔اعلی سکیورٹی عہدیدار محمد بشیر نے کہا کہ  سخت گیر آئی ایس گروپ  سے وابستہ 600 سے زائد مبینہ عسکریت پسندوں نے  مشرقی صوبہ ننگرہار میں 6 ماہ قبل  خود کو سیکورٹی حکام کے حوالے کیا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن