منڈا چوک( نامہ نگار) آئندہ انتخابات میں عوام حکومت اور پی ٹی آئی کو مسترد کردیں اس طرح سے ان کی حکومت اور سیاست سے خود بخود چھٹی ہوجائیگی ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ ملک عنایت اللہ کھو کھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ حمزہ شہباز کی پنجاب حکومت اور منحرف ارکان کا فیصلہ عدلیہ یا الیکشن کمیشن آف پاکستان کردیں اگر موجودہ حکومت ان چیلنجوں سے نبرد آزما نہیں ہوسکتی ہے تو نئے انتخابات کروادے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔