اشیاء خوردونوش کے نرخنامے نمایاں آویزاں کئے جائیں:ڈی سی وہاڑی


وہاڑی(نامہ نگار) اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں مرکزی انجمن تاجران، کریانہ ایسو سی ایشن،شادی ہالز ایسو سی ایشن،قصاب ایسو سی ایشن،پولٹری ایسو سی ایشن، فلور ملز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اشیاء خوردونوش کو مقررہ قیمتوں پر فروخت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی کو بھی مقررہ قیمت سے زائدپر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا اشیاء  خوردونو ش کی ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں گراں فروشوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق شادیوں میں ون ڈش کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گھروں، ڈیروں اور فارم ہاؤس پر ہونے والی شادیوں میں بھی ون ڈش کی پابندی ہونی چاہیے شادیوں کی تقریبات کو رات 10بجے تک اختتام پذیر ہونا چاہیے اس موقع پر صدر مرکز ی انجمن تاجران محمد ارشاد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد، چیئر مین مرکزی انجمن تاجران ساجد مسعود، اور دیگر تاجر تنظیمیں کے عہدیداران موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن