خانیوال: باربی کیو مافیا، غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ، اہم سڑکوں پر سرشام قبضہ

May 11, 2022


خانیوال( نیوز رپورٹر) باربی کیو مافیا اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ سڑکوں تک پھیل گیا، شہر کی اہم سڑکوں پر سرشام قبضہ،ایمولینس کو راستہ ملنا دشوار ہو گیا، ٹریفک کی روانی متاثر حادثات میں اضافہ، خواتین کو آمد ورفت اور شاپنگ میں مشکلات کا سامنا، غیر معیاری آئل اور اٹھنے والا دھواں سے لوگ سانس گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، باربی کیو مافیا نے سڑکوں پر مزائل نما گیس سلنڈر بم رکھ کر شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں جبکہ رہی سہی کسر شہر بھرمیں باربی کیو پوائنٹ اور بینکوں نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ لگا کر پوری کر دی گرلز کالج چوک سے چو مڈووالا چوک تک خانیوال میں درجنو ں سے زائد باربی کیو پوائنٹ ہیں، ذرائع نے بتایا کہ کچھ مافیا کو سیاسی اشیرباد حاصل ہے جس کی بنا پر کوئی عملہ اس پر کاروائی نہیں کرتا، شہریوں مدثر، یوسف، اللہ دتہ، محمد اسماعیل، محمد علی، مبشر، خالد کا کہنا ہے کہ باربی کیو کی تیاری مضر صحت گوشت سے ہوتی ہے، عوامی سماجی تجارتی حلقوں اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان لودھی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کے در پیش مسائل کے حل کیلئے باربی کیو اور دیگرمافیا جن میں بیکریوں اور بینکوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کر دی جاتی ہیں کہ مالکان کیخلاف فوری اور سخت کاروائی عمل میں لائی جائے سول ڈیفنس کی ناقص اور ٹی ایم اے کی ناقص کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزیدخبریں