ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے تھانہ مظفر آباد کے علاقے سے شادی شدہ لڑکی نادیہ بی بی کے اغواء کے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی کی سرزنش کردی عدالت نے آئندہ سوموار 16 مئی تک لڑکی بازیاب کراکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر رمضان نے اپنی مغوی بیٹی نادیہ کی بازیابی کے لیے رجوع کیا تھا۔ اغواء کیس میں سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر ،ایس پی کینٹ حسن افضل سمیت تھانہ مظفر آباد انچارج انوسٹی گیشن عدالت میں پیش ہوئے، ناقص تفتیش اور لڑکی برآمد نہ ہونے پر عدالت نے تفتیشی افسر کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ڈیڑھ ماہ گزر گیا لڑکی کیوں برآمد نہیں کی گئی ۔